ڈپٹی کمشنر بھکر نے تھل یونیورسٹی میں لائبریری کا افتتاع کیا

بدھ 17 ستمبر 2025 15:15

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے تھل یونیورسٹی میں لائبریری کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادرفیق اعوان اور وائس چانسلر تھل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےکہا کہ لائبریری کسی بھی تعلیمی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےجو نوجوانوں کو علم و آگہی کی روشنی عطا کرتی ہے جس سے تحقیق و مطالعہ کے نئےباب کھلتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھل یونیورسٹی میں جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری کا قیام طلبا و طالبات کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے جو انہیں اعلیٰ تعلیم و تحقیق میں معاونت فراہم کرے گا۔تقریب میں طلباو طالبات،اساتذہ اور معزز مہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر مزید بتایا گیا کہ لائبریری میں مطالعہ کیلئے ہزاروں کتب شامل کی گئی ہیں تاکہ نوجوان نسل کو بھرپور علمی و تحقیقی مواد میسر آسکے۔\378

متعلقہ عنوان :