مریضوں کومعیاری علاج کی فراہمی اولین ترجیح ہے،پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل

بدھ 17 ستمبر 2025 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پرنسپل پی جی ایم آئی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا ہے کہ مریضوں کے حقوق کی حفاظت اور معیاری علاج کی فراہمی صرف اخلاقی تقاضا نہیں بلکہ طبی پیشے کی بنیاد ہے جو ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مریضوں کے تحفظ کے عالمی دن پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہر ڈاکٹر،نرس اور طبی عملے کی ذمہ داری ہے کہ مریض کو محفوظ اور موثر علاج فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ جنرل ہسپتال میں روزانہ8 ہزار سے زائد مریض علاج کے لئے آتے ہیں جن میں5 ہزار او پی ڈی اور3 ہزار ایمرجنسی مریض شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریض دوست ماحول کا قیام باہمی اعتماد اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج میں تعلیم،تربیت اور تحقیق کا ہر پہلو مریض کی سلامتی پر مرکوز ہے اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے تحت تربیتی سیشنز اور آگاہی سرگرمیاں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں۔اس موقع پر ہسپتال میں مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن کا مقصد طبی عملے اور طلبہ میں مریضوں کے تحفظ سے متعلق شعور پیدا کرناتھا۔سیمینار میں ہیلتھ پروفیشنلز،طلبہ اور نرسنگ سٹاف نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :