صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سرگودھا خواجہ یاسر قیوم سے سینئر سٹیزن فائونڈیشن کے وفد کی ملاقات

بدھ 17 ستمبر 2025 23:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سرگودھا خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس میں سینئر سٹیزنز کو متناسب نمائندگی دی جائے گی،سینئر سٹیزنز کی ہمارے دلوں میں بہت قدر ہے ،اُن کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، بزرگ شہریوں کا احترام ہر خاص وعام پر لازم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سینئر سٹیزن فائونڈیشن کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت چیئرمین عبدالقدیر خان اور سینئروائس چیرمین کوثرعلی بھٹی کر رہے تھے جبکہ دیگر ممبران میں چوہدری سیف اللہ ، رانا ذوالفقار علی ، محمد اکرم ، چوہدری امتیاز و دیگر شامل تھے۔ صدرچیمبر آف کامرس نے کہا کہ اس وقت ملک و ملت کو اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں ، بزرگ حضرات ان مشکل حالات سے نمٹنے میں نوجوان نسل کی رہنمائی کریں جبکہ نوجوانوں کو اپنے مسائل کے حل میں بڑوں سے مشاورت لازمی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر چیئرمین سینئر سٹیزن فائونڈیشن نے اپنی تنظیم کے بنیادی مقاصد سے آگاہ کیا اور مستقبل کے پلانز پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی باہمی تعاون کو بڑھانے کے عزم کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :