پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کل ایف اے رزلٹ کا اعلان کریں گے

بدھ 17 ستمبر 2025 22:33

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کل 18 ستمبر 2025 کو ایف اے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ ان بورڈز میں لاہور، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، بہاولپور، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا اور ڈی جی خان شامل ہیں۔