مسلم چیراٹی ارگنائزیشن کی جانب سے نو مولود بچوں کے لیے تین عدد انکوبیٹرز ایک عدد فزیو تھراپی مشین اور ایک عدد سکشن مشین بطور عطیہ

بدھ 17 ستمبر 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ کو لیو/مسلم چیراٹی ارگنائزیشن کی جانب سے نو مولود بچوں کے لیے تین عدد انکوبیٹرز ایک عدد فزیو تھراپی مشین اور ایک عدد سکشن مشین بطور عطیہ کی گئیں۔لیو/ مسلم چیراٹی ارگنائزیشن کے وفد کی سربرائی میں ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزاللہ خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر کو ہسپتال کے لیے مذکورہ مشینیں عطیہ کی گئیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر نے لیو/مسلم چیراٹی ارگنائزیشن کے ایثار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔اس موقع پر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے ایڈمنسٹریشن سٹاف بھی موجود تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہسپتال انتظامیہ بلخصوص ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزاللہ خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل افسر کی ذاتی کوشش اور اعتماد کی بدولت لیو/مسلم چیراٹی آرگنائزیشن نے ہسپتال کو نومولود بچوں کے لیے مشینیں عطیہ کیں۔

متعلقہ عنوان :