چھتر اورفلیجی میں دو مختلف واقعات میں 3افرادکو قتل کردیا گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 20:15

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) نصیرآباد چھتر اور فلیجی میں زمینی تنازعات پر دو مختلف واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کے قتل کے واقعات کے مقدمہ درج کر لیے گیے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز چھتر میں زرعی اراضیات کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں محمد ہاشم اور احمد خان گھنیہ کو قتل کرکے ملزمان فرار ہوگئے تھے جبکہ فلیجی کھیا کے علاقے میں جورو خان دیرکھانی کو قتل کیا گیا پولیس تھانہ چھتر اور پولیس تھانہ فلیجی میں ان تین افراد کے قتل کے مقدمات درج کرکے پولیس نے تین افراد کو حراست میں لیکر مذید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :