
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سی اینڈ ڈبلیو، معدنیات، توانائی اور پاور محکموں کے گڈ گورننس روڈمیپ اقدامات پر جائزہ اجلاس
بدھ 17 ستمبر 2025 21:40
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ سی اینڈ ڈبلیو محکمہ نے 100 فیصد ای پیڈز پر منتقلی کرلی ہے اور اب بولی جمع کرانے، کال ڈپازٹ اور کام کے تجزیے کا نظام آن لائن ہوگا۔
محکمہ میں فنی مہارت بڑھانے کے لئے ایک اسٹریٹجک پلاننگ ڈیزائن اینڈ سپورٹ یونٹ (ایس پی ڈی ایس یو) قائم کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں جو معیار اور منصوبہ بندی میں بہتری لائے گا۔اجلاس میں بڑے منصوبوں پر بھی غور ہوا جن میں پشاور۔ڈی آئی خان موٹروے (365 کلومیٹر)، سوات موٹروے فیز ٹو شامل ہے۔ سڑکوں کے معائنہ و تجزیہ کے لئے رامز سسٹم پر کام جاری ہے جو پہلے ہی پشاور، ڈی آئی خان اور ہری پور میں فعال ہوچکا ہے۔معدنیات کے محکمے سے متعلق بتایا گیا کہ صوبے کے لئے 26 جیالوجیکل نقشے تیار کئے جارہے ہیں․ چیف سیکرٹری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی معدنیات کی صلاحیت کی میپنگ جون 2026 تک مکمل ہونا چاہیے تاکہ صنعتی ترقی کے لئے راہ ہموار ہو۔ اس کے علاوہ سائٹ معائنے، مائننگ کیڈسٹرل سسٹم پر ڈیٹا اپ لوڈ، کان کن مزدوروں کے بچوں کے لئے وظائف، آن لائن ادائیگی کا نظام اور کان کن مزدوروں کے لئے رجسٹریشن کارڈز پر بھی کام جاری ہے۔چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا فعال ہونا منصوبوں پر عمل درآمد اور سرمایہ کاری کے لئے نہایت ضروری ہے۔توانائی اور پاور محکمے کے حوالے سے اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں قابلِ تجدید توانائی کے لئے عالمی سرٹیفکیٹ فریم ورک تیار کیا جارہا ہے تاکہ صاف توانائی کے وسائل سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ اس کے علاوہ مدین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، کالام گبرال (88 میگاواٹ) اور بالاکوٹ (300 میگاواٹ) منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے جبکہ ای پروکیورمنٹ سسٹم بھی مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ مختلف محکموں کی کارکردگی کو روڈمیپ کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.