امریکی ادارہ صحت کا مکمل انسانی صحت پر پانچ سالہ تحقیقی منصوبے کا آغاز

جمعرات 18 ستمبر 2025 09:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) نےمکمل انسانی صحت کے تصور پر مبنی ایک نئے پانچ سالہ تحقیقی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد انسانی جسم کی صحت مند فعالیات پر تحقیق کو فروغ دینا اور ایک مربوط علمی نیٹ ورک تشکیل دینا ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یہ تحقیقی منصوبہ مختلف مراحل میں مکمل ہوگا اور موجودہ سائنسی معلومات سے استفادہ کرتے ہوئے انسانی جسمانی فعالیات کا ایک جامع ماڈل تیار کیا جائے گا۔

این آئی ایچ کے مطابق مستقبل میں اس ماڈل کو عام کلینیکل پیمائشوں جیسے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول سے جوڑا جائے گا تاکہ صحت مند جسمانی نظام کی مکمل تصویر سامنے لائی جا سکے۔ادارے کے نیشنل سینٹر فار کمپلیمنٹری اینڈ انٹیگریٹو ہیلتھ کی ڈائریکٹر ہیلین ایم لینگوین نے کہا کہ جب ہم صحت مند جسمانی افعال کو ایک مربوط نیٹ ورک کی شکل میں منظم کرتے ہیں تو محققین صحت سے متعلق سائنسی سوالات کو ایک نئے انداز سے دریافت کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :