وینزویلا کی مسلح افواج کا کیریبین سمندر میں فوجی مشقوں کا آغاز

جمعرات 18 ستمبر 2025 09:20

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وینزویلا کی مسلح افواج نے کیریبین سمندر میں "سورین کیریبین 200" کے عنوان سے تین روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، جو لا اورچیلا جزیرے کے قریب وینزویلا کی سمندری حدود میں ہو رہی ہیں۔تاس کے مطابق ملک کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز کے مطابق یہ مشقیں صدر نکولس مادورو کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں تاکہ قومی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے سرکاری ٹی وی "وینیزولانا دی ٹیلیویژن" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان مشقوں میں وینزویلا کی تمام اقسام کی افواج حصہ لے رہی ہیں، جن میں ایئر اسپیس، اسپیشل فورسز، ری کونیسنس، الیکٹرانک وارفیئر، بحری، پیرا ٹروپرز، زمینی افواج اور ایرو اسپیس ڈیفنس شامل ہیں۔یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب امریکی بحری افواج کی کیریبین میں موجودگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صدر مادورو کے بقول، وینزویلا اس وقت گزشتہ 100 سال کی سب سے بڑی امریکی جارحیت کے خطرے سے دوچار ہے۔

متعلقہ عنوان :