لیسکو میں میٹرز کی بلاتعطل فراہمی جاری

جمعرات 18 ستمبر 2025 12:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) لیسکو میں میٹرز کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے ۔ترجمان لیسکو کےمطابق سنگل فیز میٹرز سمیت تمام اقسام کے میٹرز وافر مقدار میں موجود ہیں تاکہ نئے کنکشنز اور ڈِفیکٹو میٹرز کی تبدیلی کے تقاضوں کو بلا تعطل پورا کیا جا سکے۔ 3 لاکھ 45 ہزار سنگل فیز اے ایم آئی میٹرز کی خریداری کا عمل جاری ہے جس کے بعد صارفین کو سہولت کی فراہمی مزید بہتر اور بروقت ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ان جدید میٹرز کی تنصیب سے بلنگ کے نظام میں شفافیت اورریکوری میں اضافہ ہو گا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ لیسکو اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ کمپنی کو ملک کے بہترین اداروں میں شامل کریں، اس مقصد کے لئے لیسکو میں مواد کی کوئی کمی نہیں ہے ۔لیسکو کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو باقاعدہ طور پر میٹرز کی فراہمی کی جارہی ہے،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، شفاف پالیسیز اور تیز رفتار حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے۔ صارفین کا اطمینان اور اعتماد ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :