نیشنل سیونگزکی مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزنے مختلف سکیموں پرمنافع کی شرح میں ردوبدل کردیاہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی این ایس کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگزسرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح میں 6بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعدان سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 10.36فیصدسے بڑھ کر10.42فیصدہوگئی،ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح میں 12بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ان سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح 11.54فیصدسے کم ہوکر11.42فیصدہوگئی۔

سروااسلامک سیونگزاکاونٹس پرمنافع کی شرح 42بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیا جس کے بعد ان اکاونٹس پرمنافع کی شرح 11.50فیصدسے بڑھ کر11.92فیصدہوگئی،سروااسلامک ٹرم اکاونٹس پرمنافع کی شرح میں بھی 42بیسس پوائنٹس کااضافہ کردیاگیاہے جس کے بعد ان اکاونٹس پرمنافع کی شرح 11.50فیصدسے بڑھ کو11.92فیصدہوگئی ہے۔نئی شرحوں کااطلاق 17ستمبر2025سے ہوگیاہے۔