سٹاف کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،صدر فیصل آباد چیمبر

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اپنے عملے کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے ۔یہ بات انہوں نے2 سٹاف ممبران اسسٹنٹ منیجر ٹریول ڈیسک حق نوازاور اسسٹنٹ منیجر ایونٹس اینڈ میٹنگز کامران فیروز کی عمرہ ادائیگی کے بعد واپسی پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سال 2ملازمین کو عمرہ کی ادائیگی پر بھیجنے کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے عمرہ کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو ممبران اور اس ادارے کی ترقی کے لئے بھی دعا کریں ۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے دونوں سٹاف ممبران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا، رانا محمد سکندرا عظم، انجینئر بابر شہزاد اوررانا محمد سعیدبھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :