ایئرانڈیا حادثہ، ہلاک مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنی پر مقدمہ کردیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کے طیارے کو تین ماہ قبل پیش آنے والے حادثے میں ہلاک مسافروں کے لواحقین نے مقدمہ درج کرادیا ہے، جس میں انہوں نے حادثے کا ذمہ دارامریکی کمپنیوں کو ٹھہرایا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ امریکا کی ریاست ڈیلویئر کی سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، جس میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اورہنی ویل کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ہنی ویل نے وہ فیول سوئچز تیار کیے تھے جن پر حادثے کی وجہ ہونے کا الزام ہے۔