غزہ میں نسل کشی، آئرلینڈ کا اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 14:40

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)آئرلینڈ نے غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے کہا ہے کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں انہیں غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کو بھی اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہئے، صدر نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔