سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا میں نان کسٹم گاڑی تحویل میں لینے کے حوالے سے ممبر کسٹم سے تفصیلی جواب طلب کر لیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:51

سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا میں نان کسٹم گاڑی تحویل میں لینے کے حوالے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا میں نان کسٹم گاڑی تحویل میں لینے کے حوالے سے ممبر کسٹم سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابقہ فاٹا پاٹا میں نان کسٹم گاڑی تحویل میں لینے کے خلاف درخواست پر جمعرات کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پک اینڈ چوز نہیں ہونا چاہیے، کارروائی کا یہ کیا طریقہ کار ہے؟ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس دیے کہ ٹائم ختم ہونے پر نان کسٹم گاڑیوں کے مالکان کو کیا کرنا تھا؟ ممبر کسٹم سعید اکرم نے موقف اختیار کیا کہ نان کسٹم گاڑیوں کی کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں نہ ہی کسی سے کوئی غیر مساوی سلوک کیا جاتا ہے، عدالت نے ممبر کسٹم سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار عزیز اللہ کی گاڑی کسٹم حکام کی جانب سے تحویل میں لی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔