زرمبادلہ کے ملکی ذخائر21ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد19.735ارب ڈالرتک پہنچ گئے

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) زرمبادلہ کے ملکی ذخائر21ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد19.735ارب ڈالرتک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 12ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.735ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 14.357ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.378ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، 12ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 21ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :