ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جولائی اگست کے دوران 18فیصداضافہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر18فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو691ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 584ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اگست میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 337ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی کے مقابلہ میں 5فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 13فیصدزیادہ ہے،جولائی میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو354ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 298ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں خدمات شعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 1.395ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.251ارب ڈالرکے مقابلہ میں 12فیصدزیادہ ہے۔