سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بھاگووال روڈ پر سیلاب متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ

جمعہ 19 ستمبر 2025 11:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی موبائل میڈیکل ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنے کے لئے بھاگووال روڈ پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر میاں محمد خلیل نے کہا کہ یہ اقدام بالخصوص قدرتی آفات کے دوران انسانی ہمدردی کی امداد اور کمیونٹی سپورٹ کے لیےایس سی سی آئی کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس سی سی آئی کے صدر اکرام الحق کی ہدایت پر اور چیمبر ممبران کے فعال تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی کیمپوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا ہے تاکہ ضرورت مندوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو مفت طبی چیک اپ اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں جو ایس سی سی آئی کی طرف سے اس مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :