ڈسکہ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈسکہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوٹلی مٹواں کے رہائشی محمد اشفاق کا بیٹا 20 سالہ جواد احمد حویلی میں مویشیوں کے پاس سویا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ ڈسکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔