یونیورسٹی آف سرگودھا نےایسوسی ایٹ ڈگری کے دوسرے سالانہ،سپلیمنٹری امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 22:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس اور ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس کے دوسرے سالانہ،سپلیمنٹری امتحان کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ مطلوبہ امتحان پر امیدواران آن لائن درخواست کے ذریعے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس، سائنس اور کامرس کے امتحان کے لئے داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔

سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 ستمبر 2025ہے۔ دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 3 اکتوبر 2025 ہے۔ ایسو سی ایٹ ڈگری پارٹ ون، ٹو، (کمپارٹمنٹ، ڈویژن و نمبروں کی بہتری) کے لئے سنگل فیس 7000 روپے، دو گنا فیس 14000 روپے جبکہ تین گنا فیس 21000 روپے ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس کمبائنڈ(کمپارٹمنٹ، ڈویژن و نمبروں کی بہتری) کے لئے سنگل فیس 12000، دو گنا فیس 24000اور تین گنا فیس 36000 روپے ہے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس پارٹ ون، ٹو(کمپارٹمنٹ، ڈویژن و نمبروں کی بہتری) کے لئے سنگل فیس 8000 روپے، دو گنا فیس 16000 روپے اور تین گنا فیس 24000 روپے ہے۔ ایسو سی ایٹ ڈگری اِن سائنس کمبائنڈ(کمپارٹمنٹ، ڈویژن و نمبروں کی بہتری) کے لئے سنگل فیس 14000 روپے، دو گنا فیس 28000 روپے اور تین گنا فیس 42000 روپے ہے۔

اسی طرح ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس پارٹ ون و ٹو (کمپارٹمنٹ، ڈویژن و نمبروں کی بہتری) کے لئے سنگل فیس 6500 روپے، دو گنا فیس 13000 اور تین گنا فیس 19500 روپے ہے۔ امیدواران یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل http://annual.su.edu.pk/Admissions کے ذریعے اپنا داخلہ بھجوائیں گے۔ امتحان کے قواعد ضوابط یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://su.edu.pkسے چیک کئے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف سرگودھا ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس/ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس/ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس اینول سسٹم کے آخری امتحان کا انعقاد کروا رہی ہے اس کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس/ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس/ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس اینول سسٹم کے تحت کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔