لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 20 ستمبر 2025 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م و خشک،تا ہم لا ہور، سیالکوٹ اور جہلم میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ر ہا۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27 اور زیادہ سے زیادہ 36سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 111فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ہا ئکنگ اینڈ مو نٹینی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 166،فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ 155،سٹی ماڈل سکول اقبال ٹائون 144ا،ڈائمنڈ پینٹس انڈسٹری149 اور غازی روڈ129ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :