کوئلہ کی کان میں پھنسے شخص کو بچانے کی کوشش کے دوران شہادت پانے والے دو ریسکیو اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کا اہتمام

ہفتہ 20 ستمبر 2025 18:32

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) درہ آدم خیل کوہاٹ میں کوئلہ کی کان میں پھنسے ایک شخص کو بچانے کی کوشش کے دوران شہادت پانے والے ریسکیو اہلکار صلاح الدین اور روح الامین کے ایصال ثواب کیلئے ریسکیو 1122 مانسہرہ کے تمام سٹیشنوں میں خصوصی دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداءکی عظیم قربانی کو تمام اہلکار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ان بہادر جوانوں نے خدمتِ انسانیت اور فرض شناسی کی لازوال مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاءفرمائے۔

متعلقہ عنوان :