Live Updates

بہاولنگر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ٹیکنکل کالج میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ سیلاب متاثرین سے ملاقات کی

پیر 22 ستمبر 2025 16:39

بہاولنگر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ٹیکنکل کالج میں فلڈ ریلیف ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بہاولنگر ٹیکنیکل کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، وزیر اعلی پنجاب کے ہمراہ سینئیر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری، صوبائی وزیر کاظم پیرزادہ ، ایم این ایز ، ایم پی ایز بھی تھے ۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے وزیراعلی پنجاب کو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بارے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے جارہے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا وزیر اعلی پنجاب فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم فیلڈ ہسپتال کا معائنہ کیا۔ مریم نواز نے فلڈ ریلیف کیمپ میں قائم دستکاری سینٹر پر مشین چاکر سلائی اور سوئی سے کڑائی کی وزیراعلی پنجاب نے متاثرین کو راشن پیک ، خواتین بچوں کو گفٹس بھی تقسیم کئے ،مریم نواز نے متاثرہ خواتین کے ساتھ بیٹھ کر کھانے کے معیار کو چیک کیا، وزیراعلٰی فلڈ ریلیف کیمپ میں پیدا ہونے والے بچے نواز شریف اور بچی مریم نواز کے والدین سے بھی ملیں، وزیر اعلی کو دیکھ خواتین بچوں نے زبردست نعرے بازی کی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات