ساہیوال، خاوند نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا

فصل چری سے کپڑے میں بندھی لاش برآمد،ملزم گرفتار

پیر 22 ستمبر 2025 18:23

ساہیوال، خاوند نے اپنی بیوی کو گلا دبا کر ہلاک کر دیا
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) نواحی چک 175 نو ایل میں روٹھ کر میکے جانے کی رنجش پر خاوند نے اپنی بیوی تین بچوں کی ماں کو دوست کے ہمراہ گلا دباکر ہلاک کر دیا ،لاش کپڑے میں باندھ کر چری فصل کے کھیت میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد جاوید کی بیٹی فوزیہ کی شادی 10 سال قبل منور حسین سے ہوئی جس کے تین بیٹے پید ا ہوئے منور حسین اور اس کی بیوی فوزیہ کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور منور حسین اپنی بیوی پر بار بار تشدد کرتا تو وہ روٹھ کر میکے چلے جاتی گزشتہ روز میاں بیوی میں جھگڑا ہوا اور حسب روایت منور حسین نے پھر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر روٹھ کر میکے آگئی تو منور حسین اپنے دوست کے ہمراہ منانے آئے اور ورغلا ء کر ہمراہ لے گئے اور راستہ میں گلا دبا کر ہلاک کر دیا اور لاش کپڑے میں باندھ کر فصل چری میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس غازی آباد نے مقتولہ کی ماں شمیم اختر کی مدعیت میں دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 302 , 34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے لاش برآمد کر کے منور حسین کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :