چیچہ وطنی، کارسوارملزموں نے شادی شدہ ٹک ٹاکرکی نوجوان بہن کو اغوا کرلیا ، مقدمہ درج

پیر 22 ستمبر 2025 18:09

چیچہ وطنی، کارسوارملزموں نے شادی شدہ ٹک ٹاکرکی نوجوان بہن کو اغوا کرلیا ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) دیہی علاقہ میں شادی شدہ ٹک ٹاکر کی نوجوان بہن کواغوا کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کی رہائشی ٹک ٹاکر حمیرا بی بی اور اسکی بہن سویرا بی بی اپنی بڑی بہن کو ملنے کیلئے چیچہ وطنی کے گاؤں65 ،بارہ ایل آئی ہوئی تھیں، اگلے روز گھر واپس جانے کیلئے دونوں جی ٹی روڈ کی طرف پیدل جارہی تھیں کہ اچانک کار میں سوارملزمان ظہیر،امین،ریاض،سمیع اللہ اور عمران نے انکا راستہ روک لیا اور اسلحہ کے زور پر سویرا کوگاڑی میں ڈال کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس شاہکوٹ نے مقدمہ درج کرکے مغویہ اور ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔