نویں اور دسویں کے ناقص نتائج پر ہیڈ ٹیچرز سے رپورٹ طلب

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نویں اور دسویں جماعت کے نتائج معیار سے کم ہونے پر رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق میرٹ پر تعینات ہیڈ ٹیچرز سے تفصیلی رزلٹ رپورٹ مانگی گئی ہے۔

(جاری ہے)

متعلقہ سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر تفصیلات فراہم کریں۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ ٹیچر کی حیثیت سے مجموعی سکول رزلٹ جمع کرانا لازمی ہوگا، جبکہ بطور ٹیچر خدمات پر مضمون وار نتائج بھی فراہم کیے جائیں۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تمام رپورٹس ای میل کے ذریعے بھجوائی جائیں اور اس حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :