آئیسکو کابوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اتوار 21 ستمبر 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس کل پیر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کوآئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

22ستمبر کو صبح07:00 بجے سے دن12:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،کنڈ راجگان،سکیم۔II،کنگ حامدفیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،ایچ پی ٹی،امیر حمزہ،آفیسر کالونی،I-14/3 ،رینج روڈ،سہام،چاکرہ،چئیرنگ کراس،مصریال روڈ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،رحمت آباد۔

(جاری ہے)

I&II،جیل پارک،کوٹ جبی،مکہ چوک،بوستان خان،قریشی آباد،گرجا۔I،رنیال،سی ڈبلیو او فیڈرز،اٹک سرکل، ملہوالی،کھڑپہ،سونی،مسلم ٹائون فیڈرز،چکوال سرکل،دھرابی فیڈر، صبح08:30 بجے سے دن13:30بجے تک، اسلام آباد سرکل،چرآہ،پنسٹیک کالونی،خیابان اقبال،بری امام،قائد اعظم یونیورسٹی فیڈرزاور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔