نئی ڈرامہ سیریل "دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی" کا ٹیزر جاری

پیر 22 ستمبر 2025 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) اداکار زاہد احمد اور زارا نور عباس کی نئی ڈرامہ سیریل "دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی" کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ڈرامے کو معروف لکھاری رِدا بلال نے تحریر کیا ہے، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض باصلاحیت ڈائریکٹر عدنان سرور نے انجام دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی ایک غم انگیز رومانوی سفر پر مبنی ہے، جو ایک ایسے موضوع کو اجاگر کرتی ہے جس پر شاذ و نادر ہی بات کی جاتی ہے ، یعنی نوجوانوں میں ڈیمنشیا (یادداشت کی کمزوری) جیسے مرض کا سامنا۔

زاہد احمد نے اس پروجیکٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کام کرنا ان کے لیے ایک شاندار تجربہ رہا اور انہیں اداکاری کے لیے بھرپور مواقع میسر آئے۔ ڈرامے کی پہلی جھلک سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک سنجیدہ اور گہری کہانی ہے۔