دانش تیمور اور حبابخاری نئی ڈرامہ سیریل "ہم راہی " میں مرکزی کردار اداکریں گے

پیر 22 ستمبر 2025 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) اداکار دانش تیمور اور حبابخاری نئی ڈرامہ سیریل "ہم راہی " میں مرکزی کردار اداکریں گے۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے کو معروف ڈرامہ نگار زنجبیل عاصم شاہ نے تحریر کیا ہے، جبکہ ہدایت کاری کے فرائض بابر جاوید نے سرانجام دیئے ہیں۔ "ہمراہی" کو کہانی کے اعتبار سے دانش تیمور نے اپنے کیریئر کا ایک بہترین پراجیکٹ قرار دیا ہے۔ یہ ڈرامہ زنجبیل عاصم شاہ اور دانش تیمور کی کامیاب جوڑی کا ایک اور بڑا تعاون ہے، جو اس سے قبل ڈرامہ "شیر" میں بھی مقبولیت حاصل کر چکی ہے۔