اجے دیوگن نے میری اداکاری کو سراہا، توقیر ناصر کا انکشاف

پیر 22 ستمبر 2025 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) سینئر پاکستانی اداکار توقیر ناصر نےانکشاف کیا ہے کہ متعدد افراد نے انہیں بتایا کہ بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے مختلف انٹرویوز میں ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک گفتگو میں توقیر ناصر نے کہا کہ ان کے لیے یہ ایک بڑی بات ہے، کیونکہ ہمارے معاشرے میں عموماً لوگوں کو سراہنے کا رواج نہیں، جبکہ اجے دیوگن ان کی اداکاری سے متاثر ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی اداکار کسی دوسرے فنکار کو اپنی ترغیب کا ذریعہ مانتا ہے۔