سعودی وزیرخارجہ سے نیویارک میں ترکیہ کے ہم منصب کی ملاقات

منگل 23 ستمبر 2025 09:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 80 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔