نوجوان ون ویلنگ،ریسنگ اور بائیکس کی آلٹریشن سے گریزکریں، سی سی پی او لاہور

منگل 23 ستمبر 2025 10:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) لاہور میں رواں سال ون ویلنگ کرنے والے 1846ملزمان گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیا نہ نےبتایا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ پر قابو پانے کیلئے اہم شاہراہوں پر ناکے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ون ویلنگ کے جان لیوا کھیل کی روک تھام کیلئے ڈولفن سکواڈ اور پیرو کی خصوصی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

سی سی پی او نے کہا کہ ون ویلنگ اور ریسنگ کے تدارک کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھر پور استفادہ کیا جائے۔موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائےگی ۔ نوجوان ون ویلنگ،ریسنگ اور بائیکس کی آلٹریشن سے گریزکریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کا شعار ہے۔

متعلقہ عنوان :