وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 23 ستمبر 2025 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے سینئر صحافی مظہر اقبال کے سڑک حادثہ میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال ایک بااصول، باہمت اور کہنہ مشق صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافتی اقدار کو فروغ دیا، وہ صحافت کے شعبہ کا معتبر حوالہ تھے، ان کے انتقال سےملکی صحافت ایک تجربہ کار اور باوقار شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

وفاقی سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور پی آئی او مبشر حسن نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔