ندا کے مارننگ شو کرنے کے حق میں نہیں تھا، یاسر نواز

منگل 23 ستمبر 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) اداکار یاسر نواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی اداکارہ ندایاسر کے مارننگ شو کرنے کے خلاف تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ندا مارننگ شو کرے کیونکہ اس شو کی وجہ سے گھر یلو معامالات بہت پیچیدہ ہوگئے تھے اور وہ گھر اور بچوں کو ٹائم نہیں دے پارہی تھیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مارننگ شو کے حوالے سے سوشل میڈیا میں ہونے والی ٹرولنگ سے ندا بہت دل برداشتہ ہوئیں تو انہوں نے اپنی بیوی کا ساتھ دیا۔