چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 23 ستمبر 2025 14:21

چیئرمین سینیٹ   کا  سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی مظہر اقبال کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مظہر اقبال ایک محنتی اور باصلاحیت صحافی تھے جنہوں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض خوش اسلوبی اور دیانت داری کے ساتھ سرانجام دیئے، ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال کی ناگہانی وفات نہ صرف ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے بلکہ صحافت کے شعبے کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔چیئرمین سینیٹ نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا کرے۔