
سعودی عرب کا 95واں قومی دن ، ملک کی اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر قومی پرچم
پاکستان میں سعودی قومی دن کی تقریبات ، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا ، سعودی فرمانروا اورولی عہد کی تصاویر والے ہورڈنگز نصب کئے گئے صدر مملکت اور وزیراعظم کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد
میاں محمد ندیم
منگل 23 ستمبر 2025
16:10

(جاری ہے)
پاکستان میں بھی سعودی عرب کا قومی دن بھرپور انداز سے منا یا گیا ، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا تھا اسلام آباد کی اہم عمارتیں اور شاہرائیں سبز رنگ کی روشنیوں سے مزین، چاروں طرف سبز رنگ کی روشنیوں میں نہائی عمارتیں نہایت خوبصورت منظر پیش کرنے لگیں شاہراہ دستور ، سری نگر ہائی وے، قائد اعظم ایونیو اور فیصل ایونیو پر لگی سبز لائٹوں نے بھی شہر میں سما باندھ دیا شاہراہ دستور اور سری نگر ہائی وے پر وزیر اعظم ، سعودی فرمانروا اورولی عہد کی تصاویر والے سٹیمرز بھی آویزاں کئے گئے ڈی چوک پر بھی شہباز شریف، شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی تصاویر والی ہورڈنگز نصب کئے گئے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب چورنگی پر بھی سعودی عرب کا قومی دن منایا گیا. نائب قونصل جنرل سعودی عرب عبدالرحمان جمعہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان میں سعودی عرب کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے عبدالرحمان جمعہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے نے دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط کردی لاہور،پشاور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی سعودی عرب کا قومی دن جوش و جذبے سے منایا گیا. سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی بھی یوم الوطنی کے موقع پر تقریبات منعقد کر کے سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی دریں اثناءصدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کو ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے. صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں، سعودیہ میں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی موجودگی کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مضبوط روحانی تعلق ہے انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہ صرف ہمارے باہمی اعتماد کی آئینہ دار ہے بلکہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے. وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض کے حالیہ دورے کے دوران انہیں اور پاکستانی وفد کو ملنے والا والہانہ استقبال اور محبت بھری مہمان نوازی باعث فخر ہے انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دین اسلام، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے. شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ترقی کے عظیم سفر پر گامزن ہے اور آج عالمی برادری میں اس کا بلند مقام بصیرت اور دانشمندی کی مثال ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی عوام اور قیادت کی جانب سے اظہارِ یکجہتی پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی شہباز شریف کے مطابق پاکستانی عوام سعودی عرب کے معاشی تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے جس نے پاکستان کی معیشت کو سہارا دیا، لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اس دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی اور عظمت سے نوازے.
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پر وفیسر احسن اقبال کا سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
پاکستان ایران، افغانستان اور چین کے راستے خطے میں تجارتی راہداریوں کی تکمیل چاہتا ہے، وفاقی وزیر مواصلات
-
سعودی اعلیٰ سطح وفد کا اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع، ذرائع وزارت تجارت
-
پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی
-
غربت کی شرح میں 7 فیصد اضافہ، پاکستان میں شرح غربت تشویشناک حد تک بڑھ گئی
-
گورنرسندھ کا سعودی عرب کے مفتی اعظم اور کونسل آف سینئر اسکالرز کے سربراہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
خیبرپختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
-
پورٹریٹ مہارت کے نئے دور کا آغاز:
-
قومی اسمبلی ذیلی کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت
-
صوبے میں فوجی کارروائیاں آئین کے تحت ان کا حق ہے،ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انہیں روک سکیں. علی امین گنڈاپور
-
آئی ایم ایف مشن کل پاکستان پہنچے گا، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان
-
فرانس: مساجد میں خنزیر کے سر رکھنے کے پیچھے کس کا ہاتھ؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.