گوجرانوالہ،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور کے تحت جاری 44 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے کمشنر آفس کا مطالعاتی دورہ کیا

منگل 23 ستمبر 2025 12:55

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن لاہور کے تحت جاری 44 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے محمد جواد کی زیر قیادت کمشنر آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر انتظامی ڈھانچہ ہی اچھی حکمرانی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، عوامی مسائل کے حل اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق نے افسران کو ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں، سروس ڈلیوری میکنزم اور گڈ گورننس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو شبیر حسین چیمہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالروف ،ایڈیشنل کمشنر اشتمال ڈاکٹر صفدر حسین ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر زیشان و دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور انہیں انتظامی ڈھانچے اور عملی مشکلات سے آگاہ کیا۔وفد نے کمشنر آفس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور انتظامی اُمور کا قریب سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے دی جانے والی تفصیلی بریفنگ کو نہایت معلوماتی اور رہنمائی کے لیے مفید قرار دیا۔یہ دورہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے تربیتی پروگرام کا اہم حصہ تھا جس کا مقصد سول سرونٹس کو عملی میدان میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :