میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے کولمبیا کے 2 موسیقاروں کی لاشیں مل گئیں

منگل 23 ستمبر 2025 13:18

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)میکسیکو میں گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے کولمبیا کے دو موسیقاروں کی لاشیں مل گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے کولمبیا کے صدر نے میکسیکو کے ہم منصب سے دونوں فنکاروں کی تلاش میں مدد کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ بیرن سانچیز اور 35 سالہ جارج ہیریرا کی موت یا قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دونوں افراد کو آخری مرتبہ میکسیکو کے علاقے پولانکو میں دیکھا گیا تھا۔میکسیکو کی وزارت خارجہ نے کولمبیا کے حکام کو یقین دلایا ہے کہ دونوں افراد کی موت کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :