اسسٹنٹ کمشنر گلیات کا فارم سروس سنٹر ایگریکلچر آفس کلا باغ کا دورہ، زرعی ادویات، کھاد، کیمیکلز و مشینری کی دستیابی کا جائزہ لیا

منگل 23 ستمبر 2025 15:36

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ نے فارم سروس سنٹر ایگریکلچر آفس کلا باغ کا دورہ کیا اور عملے کی حاضری ، زرعی ادویات، کھاد، کیمیکلز اور مشینری کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامی امور کی بہتری کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ کسانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔