اماراتی کمپنی ٹی آئی ای اور امریکی این ویڈیا کا مشترکہ ریسرچ لیبارٹری کا آغاز

منگل 23 ستمبر 2025 15:47

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)ابو ظہبی کے ٹیکنالوجی انویشن انسٹی ٹیوٹ (ٹی آئی آئی)اور امریکی کمپنی این ویڈیانے متحدہ عرب امارات میں مشترکہ ریسرچ لیبارٹری کا آغاز کیا ہے جو نئی نسل کے مصنوعی ذہانت (اے آئی)ماڈلز اور روبوٹکس پلیٹ فارمز کی تیاری پر مرکوز ہوگی۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ نے جاری بیان میں کہا کہ یہ مرکز مشرق وسطی میں پہلااے آئی این ویڈیاٹیکنالوجی سینٹر ہے جو انسٹی ٹیوٹ کی کثیرالجہتی تحقیق کو امریکی کمپنی کے اے آئی ماڈلز اور کمپیوٹنگ پاور کے ساتھ جوڑے گا جو دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو تقویت دے رہے ہیں۔