ڈنمارک ، کوپن ہیگن ایئر پورٹ کی حدود میں ڈرون کے باعث فلائٹس معطل، ہنگامی صورتحال نافذ

منگل 23 ستمبر 2025 15:09

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) ڈنمارک میں کوپن ہیگن ایئر پورٹ کی حدود میں ڈرون کے باعث فلائٹس معطل کردی گئیں ۔ العربیہ کے مطابق ڈنمارک کی پولیس نے بتایا کہ دو سے تین بڑے ڈرونز طیارے دیکھے جانے کے بعد کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسکینڈینیویا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کوپن ہیگن کی انتظامیہ نے کہا کہ نامعلوم شناخت والے ڈرون طیاروں" کی وجہ سے پروازیں معطل کر دی گئیں اور کچھ پروازوں کا رخ قریبی ایئر پورٹس کی طرف موڑ دیا گیا اور ہوائی اڈے کو عارضی طور پر پروازوں کے آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :