وزیراعظم شہباز شریف 74برس کے ہو گئے

پارٹی رہنمائوں،کارکنوں کی مبارکباد، سالگرہ کے کیک کاٹے گئے ، درازی عمر کیلئے دعائیں

منگل 23 ستمبر 2025 15:14

وزیراعظم شہباز شریف 74برس کے ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف 74برس کے ہو گئے ۔ پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک دورے پر موجود شہباز شریف کو ان کے خاندان کے افراد نے بھی ٹیلیفون پر مبارکباد دی ۔لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر مسلم لیگ(ن ) کے رہنمائوں اور کارکنو ں کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے گئے ، اس موقع پر ان کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :