نوشہرہ ورکاں، جہیز خریدنے آتے شخص سے مسلح راہزن لاکھوں نقدی چھین کر فرار مقدمہ درج

منگل 23 ستمبر 2025 17:21

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) بیٹی کا جہیز خریدنے کے لیے آنے والے شخص سے بڑی واردات،دن دیہاڑے راہزن لاکھوں نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں موضع کھارا کے قریب موضع چک منان کے زمیندار مشتاق احمد بیٹی کے جہیز کے لیے رقم لے کر نوشہرہ ورکاں آ رہا تھا کہ کار سوار چار مسلح ملزمان اسے روک کر 9 لاکھ 70 ہزار روپےنقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مشتاق احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ واردات میں فیض خان، محمد اصغر، عبید امین اور عدنان ابراہیم ملوث ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔\378

متعلقہ عنوان :