لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

منگل 23 ستمبر 2025 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت26 اور زیادہ سے زیادہ37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 36فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 68فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں ڈائمنڈ پینٹس میں 92،ایس او ایس ویلج 81،سٹی ماڈل سکول 90،یو ایم ٹی 86 اور سید مراتب علی روڈ پر 79ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :