ٓاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

منگل 23 ستمبر 2025 22:55

ٓبہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے زیر اہتمام "آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن فریم ورک" کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیارِ تعلیم کے مطابق تدریسی نظام کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نتائج اور مقاصد پر مبنی تدریسی پروگرام کے فوائد پر تفصیلی لیکچر دیا جبکہ جدید تدریسی رجحانات اور عالمی تعلیمی معیار کے مطابق اقدامات پر زور دیا۔ ورکشاپ میں ڈینز اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر محمد اسداللہ مدنی نے کہا کہ اس تربیت کا مقصد اساتذہ کو جدید تدریسی رجحانات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :