زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘

منگل 23 ستمبر 2025 22:32

زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء) گزشتہ کافی عرصے سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش میں تھیں اور اب بالآخر کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اس خوشخبری کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔بالی ووڈ کی اس مقبول جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کترینہ اپنے بیبی بمپ کو تھامے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ وکی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کترینہ اور وکی کوشکل نے انسٹاگرام پر خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہمارے دل خوشی اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ اداکار ورون دھون نے تبصرہ کیا، ’میرا دل خوشی سے بھر گیا‘۔ ایک مداح نے لکھا ’چھوٹی کیٹ یا وکی آ رہا ہے ۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اس جوڑے کے لیے انتہائی خوش ہیں جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’خوش رہیں آپ اس کی حقدار ہیں ۔