غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑ نے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسرائیل

منگل 23 ستمبر 2025 19:15

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)اسرائیل وزارتِ خارجہ نے کہا کہ غزہ کے لیے امداد لانے والے کسی بحری قافلے کو سمندری محاصرہ توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے امدادی فلوٹیلا کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی سمندری ناکہ بندی جنگی زون میں واقع ہے، جس میں کسی کو باہر سے آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ قافلے میں بحری جہاز اور کشتیاں اشکون کی بندرگاہ پر لنگر ڈال سکتی ہیں، ان کا امدادی سامان بعد میں غزہ پہنچا دیا جائے گا۔عالمی انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے غزہ کے لیے خصوصی طور پر روانہ ہونے والے قافلے میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :