فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد سپر طوفان راگاسا چین کی جانب بڑھنے لگا

منگل 23 ستمبر 2025 19:15

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد سپر طوفان راگاسا چین کی جانب بڑھنے لگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طوفان کے پیش نظرچینی صوبے گوانگ ڈونگ کے 10 شہروں میں ڈبل ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طوفان راگاسا کے پیش نظر آفس، اسکول، ٹرانسپورٹ ،کاروباری سرگرمیاں اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ممکنہ طوفان کی وجہ سے تقریباً 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے،چین میں سپر ٹائیفون راگاسا کے پیش نظر سپر مارکیٹس میں کھانے پینے کی اشیا کیشیلف خالی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :