$یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیراہتمام بی ایس بزنس ایڈمنسٹریشن بیچ 2025 کے نئے طلبہ کے اعزاز میں خوش آمدید پارٹی منعقد کی گئی

بدھ 24 ستمبر 2025 03:40

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیراہتمام بی ایس بزنس ایڈمنسٹریشن بیچ 2025 کے نئے طلبہ کے اعزاز میں خوش آمدید پارٹی منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت شعبہ کے سربراہ اسد اللہ بلوچ نے کی جبکہ اساتذہ، سینیئر طلبہ اور مختلف محکموں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

مہمانانِ خصوصی میں ڈپٹی رجسٹرار آفتاب اسلم بلوچ، اسسٹنٹ کنٹرولر عطا مہر، ہیڈ آف بلوچئی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر مجاہد بلوچ، ہیڈ آف سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رشید منظور، انچارج سمیسٹر سیل عرفان حیات اور دیگر فیکلٹی ممبران شامل تھے۔ معروف فنکار و اسسٹنٹ پروفیسر حافظ گوہر جے بھی خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئے تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا۔

(جاری ہے)

طلبہ نے تقاریر، مزاحیہ کہانیاں، شاعری اور موسیقی کے ذریعے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مقررین نے بی ایس بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرام کے دائرہ کار، کیریئر کے امکانات اور یونیورسٹی کے قوانین و نظم و ضبط پر روشنی ڈالی تقریب میں شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے سربراہ اسد اللہ بلوچ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے طلبہ کو تعلیم میں بہترین کارکردگی اور مہیا مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی

متعلقہ عنوان :