حکیم شہزاد کو2 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

بدھ 24 ستمبر 2025 23:00

حکیم شہزاد کو2 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کے مقدمے میں متنازعہ ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کو2 اکتوبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔حکیم شہزاد عدالت کے حکم کے باوجود گزشتہ روز بھی پیش نہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ حکیم شہزاد کے بیٹے نے جعلی مچلکے عدالت میں جمع کروائے۔ اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جعلی مچلکے جمع کروانے پر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔چیئرمین ڈرگ کورٹ نے تمام معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حکیم شہزاد کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :